پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف نے عمار چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمار چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔

فلائی اوور کی افتتاحی تقریب میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ، آر ڈی اے چیئرمین طارق مرتضیٰ، پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ رشید شفیق، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان، رکن صوبائی اسمبلی حاجی امجد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ اور ایف ڈبلیو او کے حکام اور سٹیشن کمانڈر بھی شریک تھے۔

افتتاحی تقریب میں کیپٹن عمار شہید کی والدہ بھی موجود تھیں۔اس موقع پر فلائی اوور کے دو ماڈلز بھی لائے گئے تھے جن میں سے ایک کیپٹن عمار شہید کی والدہ اور دوسرا آرمی چیف کو پیش کیا گیا۔تاہم آرمی چیف نے کہا کہ ان کو دیا گیا ماڈل اس حلقے کے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید شفیق کو ملنا چاہیے، جس پر یہ ماڈل شیخ رشید شفیق کو پیش کر دیا گیا۔اس موقع پر جنرل باجوہ نے منصوبے کے لیے فنڈز فراہم کرنے پر پنجاب حکومت اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex