پاکستانسیاحت

مفت آٹے کا حصول زندگی اور موت کی جنگ بن گیا،مزید 2 اموات کسی کا بازو ٹوٹ گیا، کوئی بے ہوش

فیصل آباد میں سردار محمد ،کوٹ ادو میں تاج بی بی کو آٹا تو نہ ملا موت مل گئی،دیپالپور، کمالیہ،بہاولنگرسمیت ہر شہر میں بدنظمی ساڑھے تین کروڑ آبادی والے شہر لاہور میں صرف750 آٹے کے تھیلے،ہزاروں امیدوار،خواتین بے ہوش ہوگئیں

لاہور(رپورٹنگ ٹیم )پنجاب میں مفت آٹے کا حصول زندگی اور موت کی جنگ بن گیا، فیصل آباد میں آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ کوٹ ادو میں تاج بی بی مفت آٹے حاصل کرنے کیلئے جان کی بازی ہار گئی۔۔ہر شہر میں بدنظمی متعددخواتین زخمی اور بے ہوش ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق مفت آٹے کے حصول کے لیے حافظ آباد میں رش لگ گیا، دھکم پیل سے متعدد مرد اور خواتین زخمی ہوگئیں، ہجوم کو ہٹانے کےلیے پولیس نے تشدد بھی کیا۔کمالیہ اور بہاولنگر میں بھی مفت آٹا لینے والوں کا رش لگ گیا۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا۔فیصل آباد میں مفت آٹے کے حصول کےلیےشہریوں کی مشکلات برقرار رہیں، لمبی قطاراور طویل انتظار میں لوگ کھڑے، اس دوران ایک بزرگ شہری کی جان چلی گئی۔شہر میں مفت آٹے کی تقسیم کے پوائنٹ پر سیکڑوں کی بجائے ہزاروں شہریوں کی آمد سے رش لگا ہوا ہے، جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مفت آٹے کا تھیلا لینے کےلیے آنے والے مرد و خواتین خوار ہو رہے ہیں۔لمبی قطاروں میں لگ کر کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد کبھی شناختی کارڈ کے بار کوڈ کا مسئلہ تو کبھی رجسٹریشن نہ ہونے اور کبھی مفت آٹے کےلیے نا اہل ہونے کے ایشوز پر شہری بغیر آٹا لیے مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔کلیم شہید پارک پوائنٹ پر مفت آٹا لینے کےلیے آنے والا 74 سالہ بزرگ طبیعت بگڑنے پر دم توڑ گیا۔ورثاء کا کہنا ہے کہ مفت آٹا تو نہیں ملا مگر جان چلی گئی، اس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد زبیر نے کہا کہ آٹے کی تقسیم میں کوئی بد نظمی نہیں ہوئی، بزرگ شہری کی موت پارک کے گیٹ سے باہر ہوئی ہے۔دیپالپور میں متعدد زخمی ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق ساڑھے تین کروڑ آبادی والے لاہور شہر میں مفت آٹے کے صرف750 تھیلے تھے جنہیں حاصل کرنے کیلئے ہزاروں امیدوار تھے ،جس دوران کئی خواتین بے ہوش ہوگئیں۔یاد رہے پیر کے روز مفت آٹا حاصل کرنے کیلئے ایک خاتون اور ایک مرد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex