پاکستان

فیصلےکا وقت آپہنچا ہے، اب سپریم کورٹ ہی ملک کوبچا سکتی ہے۔شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلےکا وقت آپہنچا ہے، اب سپریم کورٹ ہی ملک کوبچا سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران بضد ہیں کہ آئین اور جمہوریت کو ڈبو دیں گے لیکن الیکشن نہیں کرائیں گے۔ عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو سپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیج سکتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئین 90 دن میں انتخاب کا تقاضا کرتا ہے، ملک آئین کے تحت چلے گا یا شریفوں اور زرداریوں کی خواہش پر۔ حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہے۔ لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر فیصلے کا حق نہ دینے والے پچھتائیں گے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے انہوں نے کہا کہ گندم 100 فیصد، پیٹرول 123 روپے لیٹر اور گھی 200 روپے کلو مہنگا ہوچکا ہے۔ آئی ایم ایف ناکام جبکہ انٹرنیشنل ڈونیشن زیرو اور بجلی، گیس اور آٹا نایاب ہوچکا ہے۔ حکومت مفتی تقی کی بات مان لےاور ملک کو سنگین حالات سے نکالے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پر140 مقدمے بن تو سکتے ہیں لیکن نااہل نہیں ہوسکتے۔ عمران خان اگر جیل گئے تو 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ بھی نکل جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا لیکن نواز شریف واپس نہیں آئے۔ حکومت پر طاقت سے قبضہ انکا ایجنڈا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex