پاکستانسیاست

حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاںاڑا نے پر بضد،بنانا ری پبلک میں یہی ہوتا ہے:عمران خان

سپریم کورٹ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کر کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام بھجوا رہے ہیں؟سرمایہ کار تو تحفظ چاہتے جھوٹے پرچوں اور قائدین کی گرفتاریوں سے پی ٹی آئی کو کچلنا لندن پلان کا حصہ ہے:کارکنوں سے خطاب

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جھوٹے پرچوں اور قائدین کی گرفتاریوں سے پی ٹی آئی کو کچلنا لندن پلان کا حصہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج قائم کئے گئے 144 ویں مقدمے کی صورت میں میرے خلاف بغاوت کے مقدمات کا اندراج اور ہمارے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور پر جھوٹے پرچوں اور انکی گرفتاری کا سیدھا سادھا مقصد ہماری جماعت کی انتخابات میں حصہ لینے کی صلاحیت تباہ کرنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو ضمانت دی گئی کہ انتخابات سے قبل جعلی پرچوں کی بھرمار اور قائدین کی گرفتاریوں کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کو کچل دیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اقتدار پر قابض ان خطرناک مسخروں کو تو احساس تک نہیں کہ ملک کے سابق وزیراعظم کیخلاف جعلی مقدمات کے اندراج اور "ڈرٹی ہیری” اور "سائیکو پیتھ” کی اصطلاحات کے استعمال پر بغاوت کے الزامات کے ذریعے یہ عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو کس بُرے طریقے سے مسخ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک مذاق بنا رہے ہیں، اسی طرح حکومت کی جانب سےعدالتِ عظمیٰ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کر کے یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام بھجوا رہے ہیں؟۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سرمایہ کار معاہدوں کا تحفظ چاہتے ہیں جس کا واضح مطلب عدالتی نظام پر اعتماد ہے، ایسے میں جب حکومت خود سپریم کورٹ کےاحکامات کی دھجیاں اڑانے پر بضد ہو، سرمایہ کار ملک کے عدالتی نظام پر کیسے اعتماد کرسکتے ہیں! ایک بنانا ریپبلک میں یہی سب کچھ ہوتا ہے۔قبل ازیں عمران خان نے افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ایک لیڈر میں دو خوبیاں ہوتی ہیں ایک سچا انسان اور دوسرا انصاف کرنے والا، کوئی بھی لیڈر عزت نہیں کما سکتا جب تک وہ سچا نہ ہو اور انصاف کرنے والا نہ ہو۔عمران خان نے کہا کہ سچ بولنے کے لیے آپ کو دلیر ہونا پڑتا ہے، جھوٹ بولنے سے آپ دنیا کو کمزور کرتے ہیں، سچ بولنا آسان کام نہیں ہے سچ بولنا آپ کو طاقتور کردیتا ہے، اللہ تعالیٰ کو سچ بولنے والا انسان سب سے زیادہ پسند ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے بھی نوے دن کے اندر انتخابات کے اصول کو تسلیم کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن سے متعلق جسٹس اطہر من اللہ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا ہے، ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں، جج یا بنچ ہمارا مسئلہ نہیں۔ایک دوسرے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 124 اے کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے غیر آئینی قرار دے دیا گیا ہے، سیکشن غیر آئینی قرار دیے جانے کے اگلے دن اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف اسی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔انہوں نے کہا کہ کیا یہی وہ احترام ہے جس کا مظاہرہ حکومت اب عدالتوں کی طرف مسلسل کر رہی ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex