پاکستان

ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری

27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا ، ادارہ شماریات

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا اور ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ا یک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوا،ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 123 روپے27 پیسے ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 81 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا، 20 کلو آٹیکے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 717 روپے سے بڑھ گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 51 روپے 83 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اضافہ ہوا، ہفتے کے دوران کیلیفی درجن 11 روپے 52 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں مٹن 2 روپے 73 پیسیاور بیف 5 روپے 15 پیسےمہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دال، چاول سمیت دودھ، دہی، انڈے بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز 14 روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے 15 پیسے کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 122 روپے 58 پیسے سستا ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex