کالم

اسلامی فلاحی ریاست کے خدوخال!

راناشفیق خان

قبیلہ مخزوم کی ایک عورت چوری میں پکڑی گئی۔وہ ایک معزز گھرانے کی خاتون تھی۔ سردارانِ قریش نے سفارش کے لئے حضرت اسامہؓ کو بارگاہ ِرسالت میں بھیجا،جنہیں آپ بہت عزیز رکھتے تھے۔آپ نے لوگوں کو اکٹھا کیا اور انہیں خطاب کرتے ہوئے فرمایا:”تم سے پہلی قومیں اس لئے ہلاک کی گئیں کہ جب ان میں سے کوئی بڑا آدمی چوری کرتا تھا، تو اسے چھوڑ دیتے تھے ،لیکن جب کوئی عام آدمی چوری کرتا تو اس کو سزا دیتے تھے۔اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ اگر محمد کی بیٹی فاطمہؓ چوری کرتی،تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔“حضرت انسؓکہتے ہیں کہ مصر کے باشندے نے عمر وبن عاصؓکے بیٹے کے ساتھ دوڑنے میں بازی لگائی ،وہ آدمی عمروبن عاص ؓ کے بیٹے سے آگے نکل گیا۔عمروبن عاصؓ کا بیٹا برہم ہوگیا اور اس آدمی پر تازیانے برسانے لگا۔وہ ا±سے پیٹتا تھا اورساتھ یہ کہتا تھا: ”میں اکابر کی اولاد ہوں۔“وہ مظلوم حضرت عمرؓ کی عدالت میں پہنچا، حضرت عمرؓنے عمروبن عاصؓ کی طرف حکم نامہ بھیجا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ فوری طور پر حاضر ہوں۔عمروبن عاص ؓکی موجودگی میں عمرؓنے اس مصری سے کہا کہ ان کے بیٹے کو تازیانے سے پیٹے،اس مصری نے امیرِ مصر کے بیٹے کو کوڑے لگائے۔عمرؓنے عمرو بن عاصؓ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ”تم نے انسانوں کو کب سے غلام بنا لیا ہے، حالانکہ ان کی ماو¿ں نے انہیں آزاد جنا تھا۔“معاذبن جبلؓایک جلیل القدر صحابی ہیں۔ رومی دربار میں سفیر بن کر گئے تھے۔رومی سردار نے قیصر کے جاہ جلال اورتزک واحتشام سے ان کو مرعوب کرنا چاہا۔معاذ بن جبل ؓجن کا سینہ اللہ کے جلال کا نشیمن تھا،اس ظاہری طمطراق سے کہاں مرعوب ہونے والے تھے۔روم کے دربار میں اسلامی خلافت کی تصویر جو معاذبن جبلؓنے کھینچی ہے وہ خلافت کے خدوخال کو نمایاں کرنے کے لئے بہت ہے:”ہمارا امیر ہم ہی میں سے ایک فرد ہوتا ہے۔ اگر وہ ہمارے صحیفہ دینی اور ہمارے پیغمبر کی سنت کے مطابق کام کرے،تو ہم اس کی خلافت کو برقرار رکھتے ہیں اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو ہم اسے معزول کر دیتے ہیں،اگر وہ سرقہ کرے تو ہم اس کا ہاتھ کاٹ ڈالیں،اگر وہ زنا کرے،توہم اسے تازیانے لگائیں،اگر وہ ہم میں سے کسی کو گالی دے،تو وہ بھی گالی دینے کا حق رکھتا ہے،اگر وہ کسی کو زخمی کرے، تو اس کا بدلہ اس کو دینا پڑے گا۔ وہ ہم سے چھپ کر نہیں بیٹھتا اور نہ ہمارے ساتھ تکبر سے پیش آتا ہے اورنہ وہ اپنے آپ کو ہم پر ترجیح دیتا ہے۔“ابو بکر صدیقؓ نے خلافت سنبھالنے کے بعد پہلی بار جب مسلمانوں کوخطاب کیا تو فرمایا: ”لوگو! میں تمہارا خلیفہ مقرر ہوا ہوں، حالانکہ میں تم سب سے بہتر نہیں ہوں۔اے لوگو! میں تو حضوراکرم کی پیروی کرنے والا ہوں۔نظامِ حکومت کے کوئی نئے اصول اور ضوابط بنانے والا نہیں ہوں۔ اگر میں بھلائی کروں تو میری مدد کرو، اگر ٹیٹرھا چلوں تومجھے سیدھا کرو، اگر میں اللہ اور اس کے رسول کاکہا مانوں تو تم بھی میرا کہا مانو۔اگر میں ان کے حکم سے سرتابی کروں، تو میری اطاعت نہ کرو۔“دورِ حاضر کی متمدن قوموں کی عدالت گاہیں، اعلیٰ اورادنیٰ میں اب بھی تفریق کرتی ہیں۔متمدن ریاستوں میں کون سی ایسی ریاست ہے،جس کی عدالت گاہوں میں ایک عام شہری کے دعوے کی جوابد ہی کے لئے بادشاہِ وقت آکر کھڑا ہوتا ہے۔یہ کیسی تابناک روایات ہیں جو ہمارے حصے میں آئی ہیں۔ہم صرف مدینہ کی اس سادہ عدالت کدہ مسجد ہی میں نہیں بلکہ دمشق وبغداد کے پر شوکت عدالت خانوں میں بھی ایسا ہی دیکھ رہے ہیں۔اس متمدن دور کی ان عدالت گاہوں کی خبر دیجئے جنہوں نے چور ی کی سزا سپاہی کے لڑکے کی طرح بادشاہ کی لڑکی کو بھی دینی چاہی ہو۔وہ ریاستیں جن میں بظاہر بادشاہ کو قانون کا تابع کہا جاتا ہے۔اگر ان ریاستوں کے واقعات اورنظائر کو اکٹھا کیا جائے تو سینکڑوں ایسے واقعات پیش کیے جا سکتے ہیں،جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس آزادی اور مدنیت کے دور میں بھی اعلیٰ وادنیٰ اوربادشاہ ورعایا کا ویسا ہی فرق قائم ہے جیسے دورِ مظلمہ کی ان انسانی پرمنت گاہوں میں جن کو آج تاریخ لعنت اور نفرت کے ساتھ یاد کرتی ہے۔زمانے کی رفتار جوں جوں آگے بڑھتی چلی گئی اسلام کی خصوصیتیں مٹتی چلی گئیںاورنقوش دھندلاتے چلے گئے،لیکن اس بات سے کون انکار کر سکتا ہے کہ آج بھی مہذب ترین ممالک میں سیاہ سپید قوموں کے افراد اپنی عبادت گاہوں میں مل جل کر ایک ہی صف میں نہیں بیٹھ سکتے لیکن مسجدوں میں آج بھی ادنیٰ مسلمان سربراہِ ریاست کے دوش بدوش کھڑا ہو سکتا ہے اور کوئی اسے ایسا کرنے سے باز نہیں رکھ سکتا۔اسلامی مساوات کے جو واقعات اس مضمون میں بیان کیے ہیں،انہیں سننے یا پڑھنے کے بعد بھی کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ اسلام میں عدلِ اجتماعی نہیں ہے اور وہ مغرب سے درسِ حریت لینے کا محتاج ہے۔سید ابوبکر غزنوی ؓنے مزید فرمایا: اسلامی ریاست میں عمالِ حکومت کا تقرر اہلیت اور استحقاق ہی کی بنا ءپر ہوتا ہے جیسا کہ خلفائے راشدین کا طرزِ عمل رہا ہے۔حضرت ابو بکرؓکہتے تھے کہ میں نے رسول اکرم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو کوئی مسلمانوں کا حاکم مقررہو اور وہ کسی کو اہلیت واستحقاق کے بغیر کسی عہدے پر فائز کرے اس پر اللہ کی لعنت ہو۔اللہ اس کا کوئی عذر اورفدیہ قبول نہیں کرے گا۔خلفائے راشدین حکام کی کڑی نگرانی کرتے تھے۔ان کا سخت احتساب ہوتا تھا۔ حضرت عمرؓ اپنے ہر عامل سے عہد لیتے تھے
کہ وہ عیش وعشرت کی زندگی سے اجتناب کرے گا۔ریشمی لباس نہیں پہنے گا،چھنا ہوا آٹا نہیں کھائے گا ،اپنے دروازے پر دربان نہیں بٹھائے گا اور حاجت مندوں کے لئے دروازہ ہمیشہ کھلا رہے گا۔امام بلاذری ؒنے ”فتوح البلدان“ میں لکھا ہے کہ حضرت عمرؓہر حاکم کے مال و اسباب کی فہرست تیار کرواتے تھے اورجب کبھی کسی عامل کی مالی حالت میں غیر معمولی اضافے کی خبر ان کو ملتی،تو جائزہ لے کر آدھا مال بیت المال میں داخل کرادیتے تھے۔ایک بار بہت سے عمال اس بلا میں مبتلا ہوئے۔ حضرت عمرؓ نے سب کی املاک کا جائزہ لے کر سب کے مال کا آدھا آدھا حصہ بیت المال میں جمع کرادیا۔حج کے زمانے میں اعلان عام ہوتا تھا کہ جس عامل سے کسی کو شکایت ہو وہ فوراً خلیفہ کے پاس چلا آئے۔لوگ چھوٹی چھوٹی شکایتیں بھی حضرت عمرؓ کے پاس لاتے تھے اوروہ پوری مستعدی کے ساتھ تدارک فرماتے۔حضرت عثمان ؓکا مزاج اگرچہ دھیما تھا اور حلم ان کے ضمیر میں گندھا ہوا تھا،لیکن ان کے مزاج کا دھیما پن قومی اور ملی معاملات میں انہیں احتساب سے باز نہیں رکھتا تھا۔ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ نے بیت المال سے ایک خطیر رقم لی جسے وہ ادا نہ کرسکے۔ حضرت عثمانؓ نے نہایت سختی سے باز پرس کی اور معزول کردیا۔ولید بن عتبہ نے بادہ نوشی کی،تو معزول کرکے اعلانیہ حدجاری کی۔خلفائے راشدین عمال کی کڑی نگرانی کرتے تھے،حتیٰ کے کسی عامل کو رشوت ستانی،ذخیرہ اندوزی اور بددیانتی کی جرا¿ت نہیں ہوتی تھی اورسب سے سخت محاسبہ وہ اپنی ذات کا کرتے تھے۔کسی ریاست کے لئے اس سے گھناو¿نی اور کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ اس میں چند افراد کے لئے تمام اسبابِ تعیش مہیا ہوں اور آرام وآسائش کے تمام وسائل اور ذرائع میسر ہوں،جب کہ اس ریاست کے ہزاروں باشندوں کو پیٹ بھرنے کے لئے خشک روٹی اورتن ڈھانپنے کے لئے موٹا جھوٹا لباس بھی میسر نہ ہو۔اس سے زیادہ مکروہ بات اورکیا ہو سکتی ہے کہ عمالِ حکومت عالیشان بنگلوں میں رہیں،جب کہ ہزاروں بندگانِ الٰہی کو سر چھپانے کے لئے جھونپڑی بھی میسر نہ ہو۔یہ شرف اسلام ہی کو حاصل ہے کہ اس نے مصارف کے لحاظ سے عام رعایا اوروالی¿ ملک کو ہم پلہ قرار دیا۔مدینہ کا وہ قدوس فرمانرواچٹائی پر سوتا تھا اوراس کے جسم مبارک پر داغ پڑ جاتے تھے۔صحابہؓپھٹے ہوئے کمبلوں سے اپنا جسم ڈھانپے ہوتے تھے اورپتوں کی جھونپڑی کے نیچے سوتے تھے۔حضرت عمرؓنے ایک موقع پر خود ہی اپنے مصارف بتلائے تھے:”میں خود تمہیں بتاتا ہوں کہ بیت المال سے مجھے کس قدر لینا جائز ہے۔دو جوڑے کپڑے ایک موسمِ سرما میں اور ایک موسمِ گرما میں، ایک سواری جس پر حج اور عمرہ ادا کروں اور قریش کے ایک متوسط الحال آدمی کے اخراجات اپنے لئے اوراپنے اہل وعیال کے لئے لے سکتا ہوں۔اس کے بعد میں عامۃ المسلمین میں سے ایک فرد ہوں۔جن حالات سے انہیں سابقہ پڑے گا، ویسے ہی حالات سے میں بھی دوچار ہوں گا۔“جیسا کہ ”منتخب الکنز“میں ہے، عتبہ بن فرقہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمرؓکے پاس مٹھائی کا ٹوکرالایا اور میں نے عرض کیا کہ یہ ٹوکرا آپ کے پاس اس لئے لایا ہوں کہ آپ دن بھر لوگوں کے کام میں لگے رہتے ہیں اورتھک کر نڈھال ہو جاتے ہیں،جب آپ کام سے واپس آئیں تو اس میں سے کچھ مٹھائی کھا لیا کیجئے۔ٹوکرا حضرت عمرؓنے واپس کردیا اورکہا مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں۔اسلامی ریاست کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ خلافت کے لئے یا حکومت کے کسی اور منصب کے لئے وہ لوگ سب سے زیادہ غیر موزوں خیال کیے جاتے ہیں جو خود عہدے حاصل کرنے کے طالب ہوں اوراس کے لئے تگ ودو کریں۔ارشاد الٰہی ہے: ”وہ آخرت کا گھر ہم ان لوگوں کے لئے مخصوص کریں گے جو زمین پر اپنی بڑائی کے آرزو مند نہیں ہیں اورنہ فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔“ (القصص83:)”اللہ کی قسم ہم حکومت کا کوئی منصب کسی ایسے شخص کو نہیں دیتے جو اس کا طلبگار یا حریص ہو۔“اسی طرح سنن ابی داو¿د میں ہے:”تم میں سے بڑا خائن ہمارے نزدیک وہ ہے جو منصب کو خود طلب کرتا ہے۔“عبدالرحمن بن ثمرہؓ کو آپ نے نصیحت فرمائی:”امارت،عہدے اورمنصب کا سوال نہ کرو کیونکہ اگر تجھے سوال کرنے سے عہدہ مل گیاتو تو± اس کے سپرد کردیا جائے گا اور اگر بغیر سوال کے دیا گیا تو تیر ی مدد بھی کی جائے گی۔“(خطباتِ غزنویؒ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex