تازہ ترینسیاست

سٹیٹ بنک کو حکومت کچھ نہیں کہہ سکتی،عمران خان نے قانون بنادیا۔ مریم نواز

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نوا نے کہا ہےہمارا ملک آج ہم سب کو آواز دے رہا ہے۔جب تک عمران خان سیاست میں موجو دہے ، پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے جسے روکنا جہاد ہے

انہو ں نے مری میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا عمران خان اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بدل گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دیتا رہاکہ مجھے بچا لو، یہ عدلیہ میں ایک ثاقب نثار کو ڈھونڈ رہا ہے، اس نے ہراس شخص کو ڈسا جس نے اس پر احسان کیا،امریکہ کو للکارنے والا گرفتاری کے ڈر سے خیبر پختونخوا میں چھپ کر بیٹھا ہے

مریم نواز نے کہا میں ، قسم کھاکر کہتی ہوں پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اور بات میں کوئی شک نہیں، عمراان خان کی حکومت میں سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا اور یہ قانون بنا گیا کہ سٹیٹ بینک جو کچھ کرے گا کوئی حکومت اسکو کچھ نہیں کہہ سکتی۔
مریم نواز نے کہا عمران خان دہشتگروں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ اس نے سیاسی جماعت کا نقاب اوڑھا ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پوچھتی ہوں کیا ایسے دہشت گرد کو کھلی چھٹی ملے گی جو خود اپنی دہشت گردی کا اعتراف کررہا ہے، ہم نیا ردالفساد آپ کے خلاف لانچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے،اس کو روکنا جہاد ہے، یہ اتنا نالائق تھا کہ دوست ممالک کو دشمن کی صف میں پھینک دیا، ترکی کے سارے منصوبے تعطل کا شکار ہیں،ترکی کی بزنس کمیونٹی عمران خان سے ناراض ہے۔انہوں نے کہا ، عمران خان نے خود اعتراف کیا میرے لوگوں کے پاس اسلحہ تھا، اس اعتراف کے بعد اسے سیاسی سرگرمی کہنے کا کوئی جواز نہیں، جب آپ کےپاس اسلحہ تھاتوآپ کس نیت سےوفاق پرحملہ آورتھے، زبیر نیازی کے گھر سے اتنا اسلحہ نکلا جیسے وہ جنگ کے لیے جا رہے تھے۔

مریم نوا ز نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بیان دیا کہ صوبےکی فورس کو استعمال کروں گا، وزیراعلیٰ کے بیان کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، اس مسلح جدوجہد کا مقصد کیا ہے؟ جن دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد ہوا انہوں نے سیاسی نقاب نہیں اوڑھا ہوا تھا

مریم نواز نے کہا کہ اگر یہ جہاد ہے تو عمران خان کے بچے کہاں ہیں، وہ بھی مسلمان ہیں، جہاد میں آئیں اور صف اول میں کھڑے ہوں، اپنے بچوں کو بھی بلواؤ اور جہادیوں کی فرنٹ لائن میں کھڑا کرو، جہاد ہے تو خود آپ پر بھی فرض ہے، جہاد تو ہر مسلمان پر فرض ہے۔

مریم نواز نے کہا عمران خان اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بدل گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دیتا رہاکہ مجھے بچا لو، یہ عدلیہ میں ایک ثاقب نثار کو ڈھونڈ رہا ہے، اس نے ہراس شخص کو ڈسا جس نے اس پر احسان کیا،امریکہ کو للکارنے والا گرفتاری کے ڈر سے خیبر پختونخوا میں چھپ کر بیٹھا ہے،

یہ عدم اعتماد روکنے کیلئے زرداری صاحب کے پاؤں میں بیٹھ گیا، اس نے عدم اعتماد سے پہلے زرداری صاحب کے پاس بندے بھیجے اور مدد مانگی، آصف زرداری نے عمران خان کو جواب دیا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex