پاکستانتازہ ترین

اسلحے پرعمران خان، محمود خان کا بیان، وفاقی کابینہ متحرک،کارروائی کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اسلحہ لانے کے اعتراف اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے دھمکی آمیز بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے ایک بیان میں کہا تھاکہ اس بار پوری قوت کے ساتھ ریاست اور وفاقی دارالحکومت پرحملہ کریں گے جب کہ ایک انٹرویو میں عمران خان نے اعتراف کیا کہ ہماری طرف بھی لوگوں نے پستول رکھے ہوئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے عمران خان کے کارکنان کے اسلحہ ساتھ لانےکےبیان کا نوٹس لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں رانا ثنااللہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود،اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں جب کہ کمیٹی عمران خان اور محمودخان کے بیانات کا جائزہ لے کر آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گی۔
وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

کابینہ کی بریفنگ کےد وان کہا گیا کہ میڈیا کی مسلح جتھوں اوراِن کے اصل چہرے کے حقائق پرمبنی رپورٹنگ قابلِ ستائش ہے۔

وفاقی کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کوفرائض بخوبی انجام دینے پرخراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex