بین الاقوامیتازہ ترین

یوکرینی صدرکی روس کو مذاکرات کی دعوت

نیٹو کی مدد سے مایوس ہو کر یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ غیرجانبدار ملک ہونے کااعلان کرنے کے معاملے پر روس سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی پیشکش یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

اس سے قبل اپنے بیان میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دہائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کون ہے جو ہمارا ساتھ دے ؟

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین کو اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے اب کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ کیونکہ ہمیں کوئی دکھائی نہیں دے رہا۔ نیٹو رکن بنانے کی گارنٹی دینے والے خوف زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یورپ کے درمیان آہنی دیوار گر رہی ہے جبکہ روس نے میزائل حملے دوبارہ شروع کر دئیے ہیں اور روسی حملوں میں فوج اور شہری دونوں اہداف پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex