پاکستانتازہ ترین

امریکا کے معصومانہ سوال کا موٴدبانہ جواب

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس کے دورے سے قبل امریکا کی جانب سے ایک اعلی سطح کا رابطہ کیا گیا تھا، اور پاکستان سے امریکا نے معصومانہ سوال کیا تو ہم نے موٴدبانہ جواب دے دیا، پاکستان کا مؤقف جوں کا توں رہا اور کوئی دباوٴ قبول نہیں کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم روسی صدر کی دعوت پر روس گئے تھے، کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا گزشتہ 23 سالوں میں پہلا دورہ روس تھا، جس میں وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، جو ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں پاک روس تعلقات اور توانائی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور افغانستان کے امن پر بات ہوئی، اسلاموفوبیا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، پاکستان، روس کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم سے روسی نائب وزیراعظم اور وزیر توانائی کی بھی ملاقات ہوئی، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پر گفتگو ہوئی۔ ہم نے روس سے گیس کی خریداری پر بات چیت کی، گوادر میں ایل این جی ٹرمینل لگانے میں روس نے دلچسپی کا اظہار کیا، ہم نے روس سے گیس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی، ہمارا فوکس انرجی اور تجارت پر رہا۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور روسی تاجروں کے فورم سے بات چیت کی، روسی مسلمانوں کے وفد سے بھی بات چیت ہوئی، وزیر اعظم نے دوسرے جنگ عظیم میں جانیں دینے والے گمنام روسی فوجیوں کی یاد گار پر حاضری دی، پھول رکھے، پاکستان نے تمام نشستوں میں روس کے ساتھ طویل مدت اور کثیر الجہتی تعاون پر توجہ مرکوز کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex