کالم

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی منصوبے

محمد ناظم الدین ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں کپاس کی بحالی کے ایکشن پلان 2023 پر عملدرآمد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ اس سال کپاس کی بوائی کا ہدف50لاکھ ایکڑ جبکہ پیداواری ہدف82 لاکھ26 ہزارگانٹھ مقرر کیا گیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کاحصہ91 فیصد ہے۔ حکومت پنجاب کپاس کی12 منتخب شدہ اقسام کے بیج پر1 ہزار روپے فی بیگ سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ یوریا کھاد پر سبسڈی کے لئے 11 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کاٹن سیزن کے دوران فیلڈ عملے کی زرعی سرگرمیوں کے علاوہ تمام ایکسٹرا ڈیوٹیاں ختم کر دی گئی ہیں ۔ کپاس کے سیزن کے دوران معیاری زرعی مداخل کی کاشتکاروں کو دستیابی یقینی بنائی جائے اور اس ضمن محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کا عملہ جوابدہ ہوگا۔صوبہ پنجاب میں وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اضلاع کی انتظامیہ گندم کی غیر قانونی منتقلی روکنے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے پوری مستعدی سے کارروائیاں کر رہی ہے۔متعدد چھاپوں میں ہزاروں بوری گندم برآمد کر کے محکمہ خوراک کے گوداموں میں واپس جمع کرا دی گئی ہے۔تمام اضلاع کی انتظامیہ نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے گرد شکنجہ مزید کس دیا۔ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں واقع سرکٹ ہائوسز کو بزنس ماڈل کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا۔ حکومت کی سرکاری دفاتر میں شہریوں ہدایت پر سائلین کیلئے مناسب بیٹھنے، واش رومز، پینے کے پانی و دیگر تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈی سیز باردانہ کی تقسیم اور گندم پرکیورمنٹ کو خود مانیٹر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکوری پر کوئی کمپرومائز نہیں، اے سیز کی کارکردگی کا پیمانہ ہے۔ مارکیٹ میں چینی کی فراہمی اور سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں ڈی سیز شوگر ملز کیساتھ رابطہ میں رہیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کچے کے علاقے میں شرپسندوں کے خلاف جاری پولیس آپریشن کا جائزہ لیاگیا۔انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کچے میں 51ہزار ایکڑ علاقے کو کلیئر کرالیاگیا ہے اورشرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر علاقے کو کلیئر کرانے کیلئے آپریشن تیزکردیاگیا ہے اور پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے بھی کچے میں پہنچ گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران 3شرپسند مارے گئے، 8 زخمی ہوئے جبکہ 46 کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور قابل سکھانی گینگ کے گرد گھیرا تنگ کرکے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔کلیئر کرائے گئے علاقے میں پولیس کی چوکیاں بھی قائم کردی گئی ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس آپریشن میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کی جرأت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی بہادری اورجذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر متعلقہ حکام کو لاہور کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے داتا دربار پارکنگ پراجیکٹ بروقت آپریشنل کرنے پرمحکمہ اوقاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو شاباش دی ۔ شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت لاہو رکے 4ماڈل قبرستان چند ہفتے میں مکمل ہوجائیں گے۔ شہر کی ٹریفک، ماحولیاتی آلودگی اور گرینری بڑھانے کے لیے آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھی سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔حکومت نے اپیل کہ کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت اجاگر کرنے کے لئے معاشرہ کے ہر طبقہ کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان میں منکی پاکس کے 2مریضوں کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کو الرٹ کردیا ہے اورپنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں منکی پاکس کے مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈ قائم کردئیے گئے ہیں۔منکی پاکس کے علاج کے لئے ڈاکٹروں او رطبی عملے کوخصوصی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر منکی پاکس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر خصوصی وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں اولڈ ایج ہوم”عافیت“ کے دورہ کے دوران فرداً فرداً ہر بزرگ کے کمرے میں گئے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اپنوں کی بے اعتنائی کی داستان سناتے ہوئے بعض بزرگ مرد و خواتین کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ محسن نقوی نے دلاسہ دیا اور ان کی دل جوئی کی۔ انہوں نے ادارے کے عملے کو ہدایت کی کہ بزرگوں کااپنے والدین کی طرح خیال رکھا جائے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان میں چلڈرن ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ اور بچوں کے لیے دستیاب طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ تیمارداروں سے مفت ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو طبی اور دیگر سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex