کالم

بلاول بھٹوکادورہ بھارت اورپروپیگنڈہ

عمرفاروق

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں اجلاس رواں برس انڈیا میں ہو رہا ہے، سربراہان مملکت کے اجلاس سے قبل وزرائے خارجہ کا اجلاس4اور5 مئی کو انڈیا کے شہر گووا میں ہو گاپاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹواس اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جارہے ہیں ۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ مودی حکومت اس وقت ہندووں انتہاپسندوں کے دبائوکاشکارہے جس کی وجہ سے وہ جھوٹ کاسہارالے رہی ہے اوراپنے عوام کواصل حقائق سے آگاہ نہیں کررہی ، اس وقت ہندو انتہا پسند احتجاج کررہے ہیں کہ بلاول بھٹوکے انڈیاکے داخلے پرپابندی عائدکی جائے ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت اجلاس میں شرکت کر کے پاکستان کھلے دل کے ساتھ اپنی سفارتی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ بلاول بھٹو پہلے وزیر خارجہ ہوں گے جو 12 سال بعد بھارت کا دورہ کریں گے۔
تحریک انصاف بھی اس دورے کے حوالے سے پروپیگنڈے میں شامل ہے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کا دورہ بھارت کو کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے کو دفن کرکے بھارت سے تعلقات بنانا اس ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کے تحت حکومت کومسلط کیا گیا۔پہلی بات تویہ ہے کہ یہ دو طرفہ ممالک کی خصوصی ملاقات نہیں ہے بلکہ یہ ایک کثیر الارکان فورم ہے جہاں پہلے بھی پاکستان شرکت کرتا رہا ہے ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف فورمز پہ پاکستان بھارت اکٹھے ہوئے ہیں۔جہاں تک مسئلہ کشمیرکی بات ہے تو بلاول بھٹوکے دورے کے باوجود پاکستان کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہے اور کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کیلئے تیار نہیں۔اس حوالے سے چنددن قبل پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی دھواں دارپریس کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے جس میں انہوں واضح کیا بھارت کی تمام شر انگیزیوں سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، بھارت کے جارحانہ عزائم اور بے بنیاد الزامات تاریخ کو نہیں بدل سکتے، بھارت کشمیر کی تاریخی حیثیت کو نہیں بدل سکتا، کشمیر کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا نہ کبھی ہوسکتا ہے، اگر بھارت کوئی مہم جوئی کا ارادہ کرتا ہے تو افواج پاکستان بھرپور جواب دے گی، پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف 2 دہائیوں سے جنگ لڑی ہے، آرمی چیف نے کمان سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ ایل او سی کا کیا، پاکستان کا ہر سپاہی ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ سے سرشار ہے، فروری 2019 کی طرح اپنے ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔
بعدازاںپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے صحافیوں کی جانب سے آپریشنل تیاریوں سے متعلق سابق آرمی چیف کے بیانات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج پاکستانی عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی قابلیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنے ہتھیاروں، سازوسامان اور جنگی وسائل کو ہمیشہ تیار رکھا ہے اور رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex