
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کا وزرات سے استعفی منظور کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی اور ذاتی مصروفیات کی بنا پر وزارت سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا، عبدالعلیم خان نے وزارت سے عہدے کا استعفیٰ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا جو انہوں نے منظور کرلیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےعبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں، پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں.