پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پر اعتراضات عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پر 2 ،2 اعتراضات عائدکئے گئے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے ، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا، ٹرائل کورٹ سے پہلے درخواست ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے ؟ ۔