پاکستانتازہ ترین

پنجا ب میں دھند کا راج ،پروازیں متاثر،اہم شاہراہیں بھی بند

لاہور:پنجاب کےمختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث اہم شاہراہیں بند ہیں جبکہ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہورہاہے۔

موٹروے ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے ننکانہ صاحب ،موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور سیالکوٹ موٹروے لاہور سے سمبڑیال تک بند کر دی گئی ہے، جی ٹی روڈز پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والی چار پروازوں کو اسلام آباداُتار دیا گیا۔

روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں،مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex