پاکستانتازہ ترینسیاست

وفاقی بجٹ پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجٹ کے تمام اہداف مصنوعی اورپچھلے سال کی طرح حقیقت پر مبنی نہیں۔
وفاقی بجٹ پر ردعمل میں حماد اظہر نے کہا کہ سود ادائیگیوں کی رقم اور نان ٹیکس ریونیو میں ہی 1 ہزار ارب کا ہیر پھیر ہے، وزیر خزانہ نے مہنگائی کم کرنے کا یا ڈوبتی معیشت کو بچانے کا کوئی منصوبہ بیان نہیں کیا، معیشت کو بحال کیسے کرنا ہے؟ اس پر کوئی منصوبہ سامنے نہیں آیا، بجٹ میں 8 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا نئے بیرونی قرضوں کا ہدف ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کو معیشت کی نہیں صرف چیئرمین پی ٹی آئی کو مینج کرنے کی پرواہ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ معاشی ترقی، ٹیکس کلیکشن، مہنگائی کی شرح بجٹ بیلنس کرنے کے لیے لکھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ درآمدات، ترسیلات زر کے ہدف صرف بجٹ بیلنس کرنے کے لیے لکھے گئے، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صنعتی پیداوار میں خام مال کی امپورٹ پر پابندی اور سکڑتی معیشت کے باعث 25 فیصد کمی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی قرضوں کا ہدف آئی ایم ایف کے نہ ہوتے ہوئے ممکن نہ ہو گا، لگتا ہے پی ڈی ایم حکومت کا موثر فیصلہ سازی کا کوئی ارادہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex