پاکستانتازہ ترین

میاں صاحب، آپ پنجاب پر ہی فوکس کریں۔بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نوازشریف کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب، آپ پنجاب پر ہی فوکس کریں۔ کوشش ہے پیپلزپارٹی کی حکومت بنے، ہم عوام دوست پارٹی ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 15 مہینوں میں وفاقی حکومت میں بیٹھ کر احساس ہوا کہ اسلام آباد اور عوام کا فاصلہ بہت زیادہ ہے جو پاکستانی سیاست دانوں اور حکمرانوں کیلئے شرمندگی کی بات ہے۔ امید ہی نظر نہیں آتی کہ پاکستان کی مشکلات کب ختم ہوں گی، ملک میں لوگ مایوسی کا شکار ہو چک ے ہیں، خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام کو غربت کی سونامی سے نہ نکال لیں۔

انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف پنجاب پر فوکس کریں، انہیں پنجاب میں بڑی مشکلات ہیں۔ (ن) لیگ سہارے نہ ڈھونڈے اپنے بل بوتے پر سیاست کرے۔ ملک میں عوام دوست حکومت چاہتے ہیں۔ گالم گلوچ کی سیاست میری تربیت میں شامل نہیں۔ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں نہ ہی ہم کسی ادارے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ ایک خاص قسم کی لیول پلیئنگ فیلڈ سجائی جا رہی ہے مگر پیپلز پارٹی ہر پچ پر کھیلنے کیلئے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex