پاکستانتازہ ترینجرم کہانی

فیصل آباد ،مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی گرفتار ، ایک فرار ہونے میں کامیاب

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 612 گ ب میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی، ایک بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے موٹرسائیکلوں پر سوار 2 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار ڈاکو کی شناخت امتیاز کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex