شوبز

فلم منی بیک گارنٹی میں میرا کردار مرحوم عامر لیاقت کرنا چاہتے تھے، مانی

کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف اداکار و میزبان سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم منی بیک گارنٹی میں میرا کردارمرحوم عامر لیاقت ادا کرنا چاہتے تھے۔اداکار مانی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب میں نے فلم منی بیک گارنٹی میں کردار غفار علی (جس کا تخلص جئے مہاجر ہے)سے متعلق عامر لیاقت سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یار یہ کردار تو مجھے کرنا تھا۔مانی نے کہا کہ اس فلم میں عامر لیاقت کو بہت یاد کر رہا ہوں، عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں یہ فلم ضرور دیکھوں گا، مجھے بھی اداکاری کرنی ہے، میری خواہش ہے کہ فیصل قریشی (ڈائریکٹر)مجھے بھی کاسٹ کرے۔انہوں نے کہا کہ ایک فلم میں عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ نے ساتھ کام کیا تھا، عامر لیاقت نے اس فلم کیلئے ڈبنگ کروائی تھی، فی الحال وہ فلم رک گئی ہے، دیکھتے ہیں اب اس فلم کا کیا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex