شوبز

عامر اور جنیلیا ڈی سوزا کی ’ستارے زمین پر‘ کے سیٹ پر خوش گپیاں

معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان اور اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا فلم ’’ستارے زمین پر ‘‘کے سیٹ پر اکٹھے ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں عامر اور جنیلیا کے علاوہ عامر خان کی فلم تارے زمین پر ایشانت کا مرکزی کردار نبھانے والے دارشیل سیفرے بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم ابھی اپنی تکمیل کے مراحل میں ہے جس کی شوٹنگ کے دوران پسِ پردہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان ہی میں سے ایک تصویر میں عامر خان اور جنیلیا ڈی سوزا کی ہے جس میں دونوں اسٹارز خوش گپیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ستارے زمین پر کے حوالے سے عامر خان نے کہا تھا کہ وہ رواں برس فروری میں اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیں گے جبکہ فلم رواں برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کردی جائے گی۔ عامر خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ فلم ستارے زمین پر 2007 کی سپر ہٹ فلم تارے زمین پر کا سیکوئیل ہے، فلم کی سنجیدہ نوعیت سے زیادہ پرمزاح ہونے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex