شوبز

سعود کے گھر والے3 بار رشتے کی بات کرنے آئے: جویریہ سعود

پہلے رشتہ داروں کو لائے، دوسری بار بڑےاداکاروں کوساتھ لے آئے تیسری مرتبہ پاک فوج سے کچھ دوستوں کو لائے تو والدین راضی ہوئے

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی ایک اداکارہ نے ان کی سعود سے شادی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ ویب شو میں گفتگو کے دوران اداکارہ نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے بات کی۔ انہوںنے بتایا کہ سعود کے گھر والے میرے والدین سے رشتے کی بات کرنے تین مرتبہ آئے، پہلے رشتہ داروں کو لائے تو بات نہ بنی، دوسری بار آئے تو انڈسٹری کے تقریباََ تمام بڑے اداکاروں جن میں شان، ریمبو اور امجد صابری سمیت دیگر کو ساتھ لے کر آئے تاکہ میرے والدین کو شادی کے لیے پرسکون انداز میں راضی کرسکیں،اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا لیکن جب تمام بڑے اداکاروں کو لانے کے بعد بھی بات نہیں بنی تو پھر تیسری مرتبہ وہ لوگ آرمی سے اپنے کچھ دوستوں کو ساتھ لے آئے، وہ اپنے ساتھ لائے ہی مٹھائی تھے کہ اب ہم ہاں سنیں گے جس کے بعد میرے والدین راضی ہوگئے تو سعود نے شادی تک انڈسٹری کے لوگوں سے منگنی کو چُھپائے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سعود نے منگنی چُھپانے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ کوئی ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب شادی طے ہونے والی تھی تو ہمارے گھر میں ایک اداکارہ رشتے داروں کے ساتھ عیدی لائیں اور انہوں نے میری والدہ سے آکر کہا کہ سعود کی تو امریکا میں ایک شادی ہوچکی ہے اور اس نے اپنی بیوی امریکا میں رکھی ہوئی ہے، وہاں دو بیویاں نہیں رکھ سکتے ایک وقت میں، اس لیے آپ کو اپنی بیٹی کی شادی اس سے نہیں کروانی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ پھر مجھے بعد میں پتا چلا کہ وہی اداکارہ سعود کے گھر بھی گئیں اور ان کی والدہ سے کہا کہ جویریہ تو بچوں کی ماں ہے۔جویریہ نے مزید کہا کہ ہم نے اداکارہ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور شادی کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex