پاکستانسیاست

بلدیاتی الیکشن میںبے ضابطگیاں،سراج الحق کا چیف جسٹس کو خط

لاہور(نیوز رپورٹر )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو ازخود نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی سندھ میں حکومتی جماعت نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ کراچی کا آئندہ میئر جیالا ہو گا، ناقص انتخابی فہرستیں، بدنیتی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتخابی عملے کی تعیناتی کی گئی، بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعت نے اپنی منتخب کردہ 35، 40 یونین کمیٹیوں میں صرف جعلی ووٹ بھگتائے ہیں۔
سراج الحق نے مزید لکھا بلدیاتی انتخابات میں زیادہ تر انتخابی عملہ حکومتی جماعت کا حامی تھا، کئی یوسیز کے ریٹرننگ افسران نے ہزاروں ووٹوں کے فرق سے جیتے ہوئے امیدواروں کو بھی ہرا کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی جیت کا اعلان کر دیا، الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے کیس دوبارہ ان ہی ریٹرننگ افسروں کے پاس بھیج دیئے جن پر دھاندلی کے الزامات تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex