پاکستانسیاست

صدر کا خط آئینی، جواب بیہودہ طریقے سے دیا گیا،کیا رانا ثنا گینگ چلا رہے ؟:تحریک انصاف

یہ حکومت پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی لسٹ میں ڈلوائے گی،ہمارے دور سے قیمتیں دگنی ہوچکیں،ملک کا تماشابنایا ہوا،لاہور سے لوگوں کو اٹھا کر میسنگ پرسن قرار دیا جارہا ،اینٹی کرپشن،ایف آئی اے کے نوٹس دیئے جارہے تمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں،یہ ہفتہ تاریخ کیلئے اہم موڑ ثابت ہوگا،عدلیہ سب کو آئین کا دفاع کرتی نظر آئے گی،باجوہ نے صرف ایک سچ بولا شہباز 40 منٹ تک خاموشی سے ڈانٹ سنتا ہے:فواد،اسد وعمر کی پریس کانفرنس

لاہور(وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا خط آئین کی بنیاد پر لکھا گیا تھا لیکن وزیراعظم نے اس کا جواب بیہودہ طریقے سے دیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رات لاکھوں لوگوں نے فسطائی حکومت کے ہتھکنڈوں کو مستر د کیا، پورا پاکستان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، مینار پاکستان کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز کے ذریعے بند کیا گیا، اس حکومتی ظلم اور جبر کی کوئی مثال نہیں ملتی، لاہور سے لوگوں کو اٹھا کر میسنگ پرسن قرار دیا جارہا ہے، اینٹی کرپشن،ایف آئی اے کے نوٹسز دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا گھروں میں گھس کر خواتین کی بے عزتی کی جارہی ہے، سیاسی ورکرز کے ساتھ اس سے پہلے اتنا برا سلوک نہیں دیکھا،6 لوگ آٹے کی قطار میں لگ کر اپنی جان دے چکے ہیں، اس ملک کو کیا بنادیا ہے؟ ہم لوگوں کی اس طرح بے عزتی برداشت نہیں کرسکتے، یہ حکومت پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی لسٹ میں ڈلوائے گی، آج تیل اور ڈیزل کی قیمت ہمارے وقت سے دگنی ہوچکی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت آدھی ہوئی ہے اور ادھر ڈبل ہوگئی ہے، اس 22 کروڑ آبادی والے ملک کو آپ نے تماشا بنا کر رکھ دیا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاست ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو دیکھ کر آگے بڑھنے کا نام ہے، جس طریقے سے یہ لوگ آگے بڑھ رہے ہیں یہ پاکستان میں بڑے بحران کو جنم دے چکے ہیں، آپ لوگ اتنے خوفزدہ ہیں کہ الیکشن سے بھاگ گئے ہیں، اس وقت تمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کا خط آئین کی بنیاد پر لکھا گیا ہے، صدر کے خط کا جواب بے حودہ طریقے سے دیا گیا ہے، شہبازشریف کے خط سے حساب لگا لیں کہ وہ کس قدر چھوٹے آدمی ہیں، پاکستان میں جبری گمشدگیوں کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستان میں آئینی حکومت دور نہیں۔جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب ملک ایسے ہی چلے گا تو ملک میں جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں، آنے والا ہفتہ تاریخ کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگا، پاکستان کی عدلیہ اب 1950 والی عدلیہ نہیں، عدلیہ سب کو آئین کا دفاع کرتی ہوئی نظر آئے گی، حسان نیازی کو اٹھا کر کوئٹہ لے کر چلے گئے اب لاہور میں پرچہ کاٹ دیا ہے، یہ ملک کو تباہی کے علاوہ کہیں نہیں لے جارہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کل لاہوری بڑی تعداد میں خود نکلے ہیں، عوام کپتان کے لئے نہیں اپنے لئے نکلے، اس وقت پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مینار پاکستان جلسہ کامیاب کرنے پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورے لاہور شہر کو کنٹینرز سے بلاک کردیا گیا، لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے، یہ لوگ پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی لسٹ میں شامل کروادیں گے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان میں جبری گمشدگیوں کی کوئی گنجائش نہیں، ہمارے دو ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج تیسرا دن ہے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اظہر مشوانی لاپتہ ہیں، برطانوی شہری شاہد حسین کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس وقت پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر ہیں، جس نے ن لیگ کو سیسلین مافیا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے صرف ایک سچ بولا شہباز شریف 40 منٹ تک خاموشی سے ڈانٹ سنتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ کہتے ہیں یا عمران خان نہیں یا ہم نہیں، پوچھتا ہوں کیا رانا ثناءاللّٰہ بدمعاش ہیں؟ حکومت کر رہے ہیں یا گینگ چلا رہے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے نوٹسز دیے جارہے ہیں، اب لوگوں کو لاہور سے اٹھا کر لاپتا کیا جارہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم اورنگزیب کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑ سکتیں، حکومتی ترجمان نے کبھی اتنے بندے ہی نہیں دیکھے، یہ اور حنا پرویز دیگر کے ساتھ صرف میک اپ ڈسکس کر سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex