پاکستانتازہ ترین

امریکہ کے زیر اثر لابی اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں بتایاکہ حکومت میں تھے تو ہم پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ تھا۔ پیغام کس کی طرف سے آیا تھا ، یہ ابھی نہیں بتا سکتا ، امریکہ کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا 26 سال سے کہہ رہا ہوں کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی ہے ، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابا ہوتا ، اسمبلیوں سے مستعفی ہو چکے ہیں ، قومی اسمبلی کے فلور پر سپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ،

انہوں نے کہا اب تصدیق کیلئے جانے کی ضرورت نہیں ، تصدیق کیلئے جانے کا مطلب ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کر لیا ہے ، کسی رکن کو انفرادی طور پر بھی اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex