پاکستانتازہ ترین

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو سزا سے بچانا مشکل ہے،عطار اللہ تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطار اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو وفاق اور صوبوں میں اکثریت لینے میں کوئی مشکل نہیں آئے گی ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت نے سندھ اور بلوچستان کے دورے کرکے سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیا۔ بلاول بھٹو ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ خواہشات رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے پاس پنجاب میں ہر حلقے میں امیدوار نہیں ہیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ قومی خزانے پر سب سے بڑا ڈاکا ہے۔ اس کیس میں سابق چیرمین پی ٹی آئی کو سزا سے بچانا مشکل ہے۔قبل ازیں ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پراپیگنڈہ سٹڈیز میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے ،اتنی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں کہ شاید پاکستان کی تاریخ میں ایسے جھوٹ کبھی نہیں بولے گئے ، ٹوئٹر پر جان برکس کے نام سے تصدیق شدہ اکائونٹ بنایا گیا لیکن اس پر تصویر جینز بش کی ہے جو ایک ہاسپیلٹی مینجمنٹ کی فرم میں بطور کنسلٹنٹ کام کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ اس فیک اکائونٹ کے فالوورز دیکھیں تو وہ زبیر نیازی ،کنول شوزب اور دیگر ہیں ، ہم نے اس اکائونٹ کا تجزیہ کیا تو جو تصدیق شدہ فالوورز ہیں ان 20لوگوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 2300غیر تصدیق شدہ فالوورز میں سے 1700پی ٹی آئی کے نکلے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex