پاکستان

آرمی چیف کی چینی، افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،سی پیک سکیورٹی پر تبادلہ خیال

باہمی دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاقِ، سی پیک، افغان صورتحال وخطے میں قیام امن پر تبادلہ خیال دہشت گردی کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے افغان حکومت کی مکمل حمایت اور عزم ضروری ہے،جنرل سید عاصم منیر

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی چینی وزیر خارجہ چن گانگ اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقاتوں میں باہمی دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاقِ کیا گیا ہے آرمی چیف کی طرف سے سی پیک منصوبے کیلیے مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا جبکہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان سے قریبی تعلقات کو ناگزیر قرار دیا۔ترجمان افواج پاکستان کے مطابق پاکستان میں سہ فریقی مزاکرات میں شرکت کیلئے آئے چینی اور افغان وزیر خارجہ نے ارمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے الگ الگ ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چینی وزیر خارجہ چن گانگ سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کے دوران چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اہم جزو چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کے لئے بھی مکمل حمایت کا یقین دلایا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے لئے چین کی غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا، چینی وزیر خارجہ کن گانگ نے برادر ممالک کے درمیان دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کے لئے چین کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا، دونوں شخصیات نے خطے میں سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو بھی سراہا کیا، دونوں جانب سے مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے موجودہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات اس مثبت نوٹ پر اختتام پذیر ہوئی، کہ دونوں جانب سے پاکستان اور چین کے درمیان ہر آزمائش پر پورا اترنے والی دوستی کو مزید مضبوط کیا جائے گا،، بعد ازاں ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ علاقائی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ اور موجودہ سیکیورٹی ماحول میں بہتری کے لئے دوطرفہ سیکیورٹی میکانزم کو موثر بنانے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے دونوں برادر ہمسایوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور میں افغان عبوری حکومت کی جانب سے مکمل حمایت اور عزم کی ضرورت کا اعادہ کیا، افغان وزیر خارجہ متقی نے افغانستان کے عوام کے لئے پاکستان کی روایتی حمایت کو سراہا اور اس اہم کردار کو تسلیم کیا جو پاکستان افغانستان میں امن اور ترقی میں سہولت کاری کے لیے ادا کر رہا ہے، انہوں نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، دونوں اطراف نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تشویش کے مسائل کو حل کرنے کے لئے باقاعدہ رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex