پاکستانتازہ ترین

چیلنج یہ ہے,کس طرح ملک کو واپس اپنی ٹانگوں پر کھڑا کیا جائے۔ فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے مسلط شدہ لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ عمران خان نے ملک کی معشیت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، چیلنج یہ ہے کہ کس طرح ملک کو واپس اپنی ٹانگوں پر کھڑا کیا جائے۔

لاڑکانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا جو کچھ ملک میں آج ہو رہا ہے اس سے ملکی بقا داؤ پر لگی ہوئی ہے، جعلی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔ ہم نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں، آج عزم کرنا ہے کہ ملک کو کسی بین الاقوامی قوت کی کالونی بننے نہیں دینا، پاکستان کی بقا کی جنگ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، ریاست کی بقا کا دارومدار معیشت پر ہے جبکہ دفاع پر دارومدار ثانوی ہے۔

انہوں نے کہا آج بنگلادیش، انڈونیشیا اور ملائشیا کی معیشتیں ترقی کر رہی ہیں لیکن پاکستان واحد ملک ہے جس کی سالانہ قومی پیداوار صفر سے بھی نیچے گئی ہے۔ موجودہ حکومت دھاندلی کے ساتھ اقتدار میں آئی، یہ جو ہم پر مسلط کیے گئے ان کی کوئی حیثیت نہیں، ہم انہیں مسترد کر چکے ہیں، یہ دوبارہ دھاندلی کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں، آج پارلیمنٹ یرغمال ہے اور کوئی قانون سازی ہوئی ہے تو بین الاقوامی اداروں کی ہدایات پر ہوئی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مودی کامیاب ہو گا تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا، 70 سال سے کشمیری آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، آج ان کو بھارت کے حوالے کر دیا۔

انہوں نے کہادھوکہ دیا گیا، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا گیا لیکن ایک کروڑ لوگوں کو بےروزگار کر دیا گیا، 50 لاکھ گھر بنانے کا کہا گیا لیکن 50 لاکھ گھر گرا دیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex