پاکستانتازہ ترینسیاست

یوم پاکستان :قیدیوں کی سزا90دن معاف کرنیکی منظوری

فیصلے کا اطلاق64سال سے زائد عمر مردوں اور خواتین پر ہوگا:کابینہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی کابینہ نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزا 90 دن معاف کرنے کی منظوری دے دی.

سزا میں معافی کا اطلاق کا قتل، جاسوسی، دہشت گردی اور فرقہ واریت میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔وفاقی کابینہ کی منظور کردہ سزا میں کمی کا اطلاق دو تہائی سزا پوری کرنے والے قیدیوں پر ہوگا۔سزا میں کمی کا اطلاق 64 سال سے زائد عمر کے ایک تہائی سزا پوری کرنے والے مرد اور 59 سال سے زائد کی خواتین قیدیوں پر ہوگا۔

سزا میں کمی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر اُن قیدیوں پر بھی ہوگا جو ایک تہائی سزا پوری کرچکے ہیں۔دوسری طرف وزیر اعظم نے1 سال کےدوران سزا معافی پرعمل درآمد سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex