بین الاقوامیتازہ ترینشوبزصحت

کرونا ٹیسٹ مثبت،جان ابراہم کا سوشل میڈیا پر تصدیقی بیان

بالی وڈ ہیروز کرینہ کپور، ارجن کپور کے بعد ایکش ہیرو جان ابراہم کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جان ابراہم نے اس بات کی تصدیق اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3 دن قبل ایک شخص سے ملاقات کی، جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔جس کے بعد انہوں نے اور ان کی اہلیہ پریا نے بھی کورونا ٹیسٹ کرایا جس میں معلوم ہوا کہ وہ کورونا مثبت ہیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے، بھارتی اداکار نے اپیل کی کہ ان چند دنوں میں جن سے بھی انہوں نے ملاقات کی ہے وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرا لیں۔


میڈیا سے گفتگو کے درمیان جان ابراہم نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ مکمل ویکسی نیٹیڈ ہیں، اور انہیں کورونا کی مائلڈ علامتوں کو سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ماسک پہنے رکھیں۔

یاد رہے کچھ دن قبل بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی بیسٹ فرینڈ اداکارہ امرتا اروڑا کو بھی کورونا وائرس ہو گیا تھا۔جس کی تصدیق کرینہ کپور نے خود انسٹاگرام پر کی تھی، انہوں نے لکھا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد اںہوں نے اپنے آپ کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex