پاکستانتازہ ترین

کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی، 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس میںخیرپور کے قریب آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیاجس کے باعث بوگی4 میں آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے خاتون چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے کے بعد چل بسی جبکہ ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر انتقال کرگیا۔ٹرین حادثے کے دوران 4 بچےلاپتا ہوگئے اورکافی دیر بعد چاروں بچوں کی لاشیں جلی ہوئی بوگی سے مل گئیں، کچھ دیر بعد جلی ہوئی بوگی سے ایک اور شخص کی لاش بوگی سے مل گئی۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ آگ لگنے کے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاں بحق خاتون اور چاروں بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔
ڈی ایس ریلویز کے مطابق چلتی ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو بروقت روک دیا گیا، متاثرہ بوگی کو الگ کر کے ٹرین خیرپور روانہ کر دی گئی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex