پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز بنگلا دیش کے 330 رنز کے جواب میں پاکستان نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 145 رنز بنا لیے ۔
چٹاگانگ کے چودھری ظہور الہی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 145 رنز بنا لیے، عابد علی 93 اور عبداللہ شفیق 52 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔