پاکستانتازہ ترینسیاست

پولیس پر تشدد کیس:6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج ہی جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا حکم

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال سمیت 6 رہنماؤں کو آج ہی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ان 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع بھی کر دی۔
درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، گواہوں کی موجودگی میں سوالات کرنے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کی مصروفیات ہیں، کوئی مناسب تاریخ دے دیں۔
جج نے کہا کہ الیکشن اور کیس بھی ساتھ ساتھ چلنا ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ آج ہی ڈھائی بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex