پاکستانتازہ ترینسیاست

پرویزالٰہی سے ایاز صادق،سعدرفیق کی اچانک ملاقات،کانوں میں سرگوشیاں

سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پرانکے گھر تعزیت کیلئے گئے،وہاں ن لیگی رہنما بھی آگئے ایک دوسرے سے مصافحہ،گلے ملے،سیاسی بحران کا حل کیا ؟سیاسی شخصیات کے درمیان یہی بحث چلتی رہی اکتوبر میں ایک ہی وقت میں الیکشن کیلئے ضروری ہے دونوں صوبائی اسمبلیاں بحال ہو جائیں:بڑی تجویز

لاہور(سٹاف رپورٹر )سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے پرویز خٹک سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی ٹیلی فون پر تعزیت کیا۔حکومت اور اپوزیشن لیڈر شپ میں پرویز خٹک کی رہائش گاہ پر غیر رسمی ملاقات ہوئی، پرویز خٹک کیا اہلیہ کی تعزیت کے موقع پر چودھری پرویزالٰہی سے ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کا آمنا سامنا ہوا، خواجہ سعد رفیق اور
چودھری پرویزالٰہی نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، ایاز صادق بھی چودھری پرویزالٰہی سے گلے ملے۔غیر رسمی ملاقات کے دوران چودھری پرویزالٰہی اور سردار ایاز صادق نے ایک دوسرے کے ساتھ کانوں میں سرگوشی بھی کی، بحران کے حل کیلئے مختصر بات چیت سیاسی بحران کا حل کیا ہوگا؟ سیاسی شخصیات میں یہی موضوع زیر بحث رہا، پیدا شدہ بحران کا حل نکلنا چاہئے، خواجہ سعد رفیق نے اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تو آپ سے رابطہ ہے، سنا ہے پی ٹی آئی نے نام تبدیل کردیئے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران حکومت کی مدت ختم ہو گئی ہم نے تو پنجاب اور کے پی کے حوالے سے پٹیشنز دائر کر دی ہیں، ساری باتیں اس بات پر ہو رہی ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے احترام اور عزت پر قائم رہیں تاکہ ایک ہی دن اکٹھا الیکشن ہو سکے۔سیاسی رہنماؤں نے تجویز دی کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی کی بحالی بھی بحران حل کرنے اور آئندہ انتخاب کی ایک تاریخ میں کردار ادا کر سکتی ہے، نگران حکومت کی مدت ختم ہونے پر اب نیا بحران آ گیا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بحال ہوجائیں تو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔غیر رسمی ملاقات کے دوران سیاسی رہنماؤں کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ اکتوبر میں ایک ہی وقت میں الیکشن کیلئے ضروری ہے کہ دونوں صوبائی اسمبلیاں بحال ہو جائیں، حکومت اور اپوزیشن اس تجویز کا جائزہ لے تاکہ بعد ازاں مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل حل کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex