پاکستانشوبز

پاکستانی فلم ’جامن کا درخت‘ نے کانز ایوارڈ جیت لیا

اداکار عدنان صدیقی کے منفی کردار پر مبنی مختصر فلم ’جامن کا درخت‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

فلم کے ہدایت کار رافع راشدی نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ ’جامن کا درخت‘ نے ’بہترین سماجی انصاف پر مبنی مختصر فلم‘ کی کیٹگری کا ایوارڈ جیت لیا ہے، انہوں نے ساتھ ہی فلم کی کاسٹ کو بھی مبارک باد دی۔

کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کا انعقاد فرانس میں ہوتا ہے، یہاں دنیا بھر کی فیچر اور مختصر فلموں سمیت ویب سیریز کی نمائش کی جاتی ہے۔

ماضی میں بھی کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کے لیے پاکستانی مختصر اور فیچر فلمیں منتخب کی جاچکی ہیں اور کئی فلموں نے ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex