پاکستان

وہیل چئیر پر بیٹھ کرالزام نہیں عدالت جاکر تمہاری جان کو جس جس سے خطرہ ہے ثبوت پیش دو،مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ عدالت جا کر جس جس سے خطرہ ہے ثبوت دو ورنہ اپنا منہ بند کرو ۔گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چئیر کا ڈرامہ،،قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو ڈرپوک۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنالیتاہے۔فارن ایجنٹ تمہارے پاؤں پہ دباؤ نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباؤ ہے ۔وہیل چئیر پر بیٹھ کرالزام نہیں عدالت جاکر تمہاری جان کو جس جس سے خطرہ ہے ثبوت پیش دو ۔

انہوں نے کہا کہ تمہیں خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ ، ٹیرین کیس سے ہے اِس لئے گولی ، پلستر، ڈبے، ویل چئیر اور الیکشن کا بہانہ ہے ۔عدالت بلائے تو گولی ، پلستر ، معذوری ، بالٹی ڈبہ اور اب ویل چئیر ۔پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکا پر ڈالا، سائیفر کا ڈرٹی کھیل کھیلا، پھر امریکا سے معافی مانگ کر جنرل باجوہ، پھر آصف زرداری اور پھر محسن نقوی پر ملبہ ڈالا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex