پاکستان

وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد شخصیات کی جاسوسی،فون ہیک کرنیکی کوششیں

اسرائیلی ہیکنگ سافٹ وئیر کی مدد سے ہزاروں افراد کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی میڈیا نے 50 ہزار سے زائد موبائل فون نمبرز تک رسائی حاصل کر لی، ذرائع کے مطابق ان میں وزیراعظم عمران خان کے زیر استعمال موبائل فون نمبر بھی موجود ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے مخالفین کیخلاف اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر استعمال کیا۔
صحافیوں، وکلا اور اداکاروں کا ڈیٹا بھی ہیک کیا جبکہ نچلی ذات کیلئے آواز اٹھانے والوں کے موبائل فون بھی ہیک کرائے۔ امریکی اخبار نے تین سو سے زائد بھارتیوں کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں حساس عہدوں پر موجود افراد کے نمبرز ہیک کرنے کی کوششیں آشکار ہونے کے بعد اس سے بچنے کیلئے خصوصی ایپلی کیشن کی تیاری پر کام جاری ہے۔


ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 60 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ وزیراعظم اور کابینہ ارکان سمیت حساس عہدوں پر موجود افراد یہ ایپلی کیشن استعمال کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے ہیکنگ کی کوششوں سے آگاہ ہیں۔ چند ماہ میں ایپلی کیشن کی تیاری کا کام مکمل کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ایپلی کیشن واٹس آپ طرز کی ہی ہو گی لیکن غیر ملکی انٹرفیس استعمال نہیں ہوگا۔ ایپلی کیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہوگا۔ یہ ایپلی کیشن سکیورٹی اور سائبر اٹیکس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی جائیگی۔


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاستدانوں کے فون ٹیپ کرنے کے لئے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی غیر اخلاقی پالیسیوں سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex