پاکستانتازہ ترینسیاست

نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق : سابق وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں
قائد میاں نوازشریف کے ساتھ مریم نواز بھی موجود تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت رہی جب کہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بھی بات چیت ہوئی اور نوازشریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات پر جاری بیان میں کہا کہ اس ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں، اس دوران پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پربات چیت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex