پاکستانتازہ ترین

لاہور: ڈی آئی جی اور سابق سی سی پی او لاہور شیخ محمد عمرانتقال کر گئے

لاہور: ڈی آئی جی اور سابق سی سی پی او لاہور شیخ محمد عمر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔ شیخ عمر ان دنوں ممبر وفاقی محتسب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ محمد عمر کو دل کی تکلیف ہونے پر طبی امداد کے لیے نیشنل اسپتال ڈیفینس لایا گیا تھا جہاں ان کی وفات ہو گئی۔شیخ محمد عمر کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے گراؤنڈ خان پور میں ادا کی جائے گی۔

شیخ محمد عمر کی نمازِ جنازہ ان کے بیرون ملک مقیم بچوں کے وطن آنے پر ادا کی جائے گی۔ شیخ محمد عمر کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور سے تھا۔ڈی آئی جی عمر شیخ کے والد سیالکوٹ کے نواحی علاقے ڈسکہ سے ہجرت کرکے خان پور گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex