جرم کہانی

لاہور ائیرپورٹ پر 8 کلو ہیروئن قبضے میں لی گئی، 4 ملزم گرفتار

ائیرپورٹ حکام نے لوڈر گاڑی سے 8 کلو ہیروئن برآمد کر لی اور معاملے میں ملوث امدادی عملے کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پشاور رنگ روڈ کے قریب پک اپ سے 10 کلو ہیروئن قبضے میں لی گئی، گاڑی میں موجود خیبر کے رہائشی 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تیسری واردات میں ٹانک ڈیرہ روڈ پر ڈی آئی خان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 30 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو حوالات منتقل کر دیا گیا۔

افغانستان کی سرحد پر واقع فرینڈشپ گیٹ پر مشکوک پارسل سے 8 کلو آئس اور 4 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں غیر آباد مکانات سے 242 کلو سے زائد چرس قبضے میں لے لی گئی۔ انٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex