پاکستانتازہ ترین

قبر میں بھی چلا جاؤں تو حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے، شہباز شریف

میرے خلاف کچھ نہیں نکال سکے۔ قبر میں بھی چلا جاؤں تو حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر فیملی ممبران کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت پہنچے اور حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت شہباز شریف روسٹرم پر آئے تو ان کا کہنا تھا پونے دو سال سے میرے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے لیکن
انہوں نے کہا حکومت میرے اکاؤنٹ فریز کراتی رہی۔ ایک دھیلے کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔ مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا، یہ سارے ثبوت وہی ہیں جو لندن کی عدالت میں پیش کئے گئے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex