پاکستانتازہ ترین

عوام کے مسائل کا حل پارلیمنٹ. پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیگی. خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دے گی ، ہم انارکی پھیلا کر سیاست نہیں کرنا چاہتے ۔ عوام کے مسائل کا حل پارلیمنٹ سے ڈھونڈنا چاہئے ۔

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر اپنے بیان میں سید خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس وقت وجود میں آئی جب لوگوں کی زبانوں پر تالے لگے ہوئے تھے ، پیپلز پارٹی کے وجود سے قبل عوام کا برا حال تھا ، آج بھی قوم روز بروز مقروض ہوتی جا رہی ہے۔

سید خورشید شاہ نے کہا ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہئے ، موجودہ پارلیمنٹ آدھ گھنٹے میں 30، 40 بل پاس کر لیتی ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے اندر سٹیمپ چھاپ لوگ آئیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex