پاکستانتازہ ترین

سیاست میں آنے کا مقصد کرپٹ سیاستدانوں سے نجات پانا ہے. عمران خان

عمران خان نےکہا ہے سیاست میں آنے کا مقصد کرپٹ سیاستدانوں سے نجات پانا ہے۔ جو ملک طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں نہ لائے وہ تباہ ہو جاتا ہے۔ میری پارٹی کے منشور میں ملک میں فلاحی ریاست قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا میں افغانستان کی تاریخ جانتا ہوں۔

انہوں نے چینی میڈیا سے انٹرویو میں کہا انہوں نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد کھیل سے منسلک رہنے کی بجائے ایک چیلنجنگ شعبے کا انتخاب کیا۔ کھیل کا میدان چھوڑنے کے بعد پہلے کینسراسپتال بنایا اور پاکستان میں اب تیسرا کینسر اسپتال بنانے پر کام کر رہا ہوں۔ کمزور طبقے کیلئےعطیات سے دو یونیورسٹیز بھی بنائیں۔ کینسر اسپتالوں میں 75 فیصد مفت علاج، یونیورسٹیوں میں 90 فیصد مفت تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے۔ امریکا کے افغانستان میں مقاصد واضح نہیں تھے۔ امریکیوں نے افغانستان کی تاریخ پڑھی ہی نہیں۔ اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد امریکا کا مشن ختم ہو گیا۔

وزیراعظم نے کہا افغانستان میں سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ افغان معیشت کا 70 فیصد دارومدار بیرون امداد پر منحصر ہے۔ افغان عوام غیرملکی حکمرانی برداشت نہیں کرتی۔ 40 سال بعد افغانستان میں امن کو موقع ملا، اب کوئی تنازع نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex