پاکستان

عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے یہ کاہلی، نااہلی عدالت سے فرار کا درد ہے،عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم کے مشیر عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے ،دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں،یہ کاہلی، نااہلی عدالت سے فرار کا درد ہے،یہ درد اس وقت جاگتا ہے جب عدالتی نوٹس موصول ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ عمران خان مفرور ملزم اور کئی عدالتوں میں مطلوب ہیں،عمران خان عدالتوں سے اپنی مرضی کی تاریخ لینے کی کوشش کرتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس کو 6 سال زیرالتوارکھا گیا،اب بھی تاخیری حربوں سے فائدہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ سرکاری میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہیں،معائنہ کے بعد دیکھ لیتے ہیں ٹانگ خراب ہے یا نیت،عمران خان کے زخم پر میڈیکل سائنس بھی حیران ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ عمران خان کی ٹانگ ایک مشکوک ٹانگ ہے،عمران خان شوکت خانم کے علاوہ کسی اور ہسپتال جانے کو تیار نہیں،عمران خان کی ٹانگ ایک معمہ بن چکی ہے دنیا میں بزدلی کا کوئی علاج نہیں،یہ بزدلی ، کاہلی، نااہلی عدالت سے فرار کا درد ہے،یہ درد اس وقت جاگتا ہے جب عدالتی نوٹس موصول ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex