تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

سکون کی تلاش میں سعودی شخص نے 53 شادیاں کر ڈالیں

سعودی شخص نے امن اور ذہنی سکون کی تلاش کے لیے شادیوں پر شادیاں کرتا چلا گیا . اس نے 43 سال کی عمر میں 53 شادیاں کرلیں.اتنی زیادہ شادیوں کی وجہ سے سعودی شہری ابو عبداللہ کو ’صدی کےکثیر الازدواج شخص‘ کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔اب ابو عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ اس کا اب مزید شادی کا کوئی ارادہ نہیں.

43 سالہ ابو عبداللہ نے بتایا اس سے ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو اسےخوش رکھ سکے۔ میں نے تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی اور شادی 20 سال کی عمر میں 6سال بڑی خاتون سے ہوئی تھی، جب پہلی مرتبہ شادی ہوئی اس وقت انھوں نے ایک سے زائد شادیوں کا فیصلہ نہیں کیا تھا کیوں کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ مطمئن تھے لیکن 23 سال کی عمر میں کچھ مسائل کی وجہ سے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔

سعودی شخص کے مطابق دوسری شادی کے بعد بیویوں کے درمیان مسائل اور کشیدگی کے باعث پھر سے شادیوں کا سوچا اور اس طرح 43 سال میں 53 شادیاں کیں۔
ابو عبداللہ نے بتایا اس کی سب سے کم عرصے تک چلنے والی شادی کا دورانیہ ایک رات کا تھا، زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے کیں جبکہ غیر ملکی دوروں کے دوران غیر ملکی خواتین سے بھی شادیاں کیں۔عرب میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوال پر سعودی شخص کا بتانا تھا کہ وہ اب مزید شادی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex