تازہ ترینجرم کہانی

سارہ کسی دوسرے ملک کی ایجنٹ ،مجھے مارناچاہتی تھی. شاہنواز کابیان

سنئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے کہا ہے مجھے شک تھا کہ اس کا کسی کے ساتھ افئیر تھا اس بات اس نے مجھے مطمئن بھی کر لیا تھا کہ اس کا کسی کے ساتھ تعلق نہیں. لیکن مجھے لگتا تھا کہ وہ مجھے مارنا چاہتی ہے وہ کسی دوسرے ملک کی ایجنٹ ہے.

شاہ نواز امیر نے یہ باتیں پولیس کو ابتدائی بیان میں‌کہیں.ملزم نے بتایا کہ سارہ سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا اور 3 ماہ پہلے شادی ہوئی، وہ میری تیسری بیوی تھی، پہلی بیوی کا نام بھی سارہ تھا،

شاہ نواز نے کہا سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے اسلام آباد آئی تھی اور اس نے آتے ہی نئی گاڑی بھی نکلوائی ، مجھے شک تھا کہ اس کا کسی سے کوئی افیئر ہے، اس نے مجھے کسی سے افیئر نہ ہونے پر مطمئن کردیا تھا لیکن مجھے یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ کسی ملک کی ایجنٹ اور مجھے مارنا چاہتی ہے۔

اس نے بتایا صبح ساڑھے 9 بجے سارہ میرے قریب آئی اور میری گردن پکڑ لی، مجھے یوں محسوس ہوا میری گردن ٹوٹ جائے گی اور میں مرجاؤں گا، میں نے اسے دھکا دیا جس سے وہ نیچے گر گئی۔ سارہ نے گرنے کے بعد اٹھ کر مجھ پر حملہ کردیا، قریب ہی میرا ورزش والا ڈم بلزپڑا تھا جو اس کے سر پر دے مارا، میرے وار کرنے پر کمرے میں خون جمع ہوگیا اور میں گھبرا گیا، میں نے خون صاف کرنے کیلئے سارہ کو باتھ ٹب میں ڈال دیا، باتھ ٹب میں ڈالنے کے بعد میں نے پانی کھول دیا تاکہ خون بہہ جائے۔
ملزم نے کہا میں نے باتھ ٹب کی تصویر کھینچ کراپنے والد ایاز امیر کو بھی بھیج دی اور انہیں سارا واقعہ فون کرکے بتایا، انہوں نے اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران کو فون پر واقعے کی اطلاع دی مجھے گرفتار کرلیاگیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex