پاکستان

زلزلے کے بعد پاک فوج کے یونٹس کوتیار رہنے کی ہدایات ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے زلزلے کے بعد پاک فوج کے یونٹس کوتیار رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

پاک فوج کے یونٹس اسلام آباد، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کسی بھی ہنگامی صورت میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

زلزلے میں اب تک کسی بھاری نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، عمارتوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کے یونٹس کسی بھی علاقے میں نقصان کی اطلاع پر سول انتظامیہ کی معاونت کریں گے، یونٹس فوری طورپرریسکیو آپریشن کا آغاز کریں گے۔

تمام متعلقہ آرمی اور ایف سی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیاگیا ہے، پاکستان آرمی قدرتی آفات ہوں یا سیکیورٹی کے درپیش چیلنجزعوامی خدمت میں پیش پیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex