تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

تیرا عشق رہے سلامت، بیوی کی شوہرکو خواجہ سرا سے شادی کی اجازت

خاتون شوہر کی خوشی کےلئے صبر کی انتہاوں سے گزر گئی اور شوہر کو خواجہ سرا سے شادی کی اجازت دیدی.
یہ شوہر پرست عورت بھارتی کی رہنے والی ہے اس کا تعلق ریاست اوڈیشہ سے ہے . اس شخص کی بیوی کو شوہر کی خواجہ سرا کے ساتھ باقاعدہ بات چیت کے بارے میں پتا چلا ، بیوی کے پوچھنے پر آدمی نے خواجہ سرا کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کیا اور اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ اس رشتے کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ جس کے بعد اس کی بیوی نے دونوں کی شادی کیلئے رضا مندی ظاہر کردی۔

32 سالہ شوہر نے اوڈیشہ کے کالاہنڈی ضلع کے نرلا کے ایک مندر میں اپنی بیوی کی منظوری سے ایک خاتون خواجہ سرا سے شادی کی ۔ دوسری شادی کرنے والا شخص ایک دو سالہ بیٹے کا باپ ہے

اس کی پچھلے سال ٹرانس وومن سے اس وقت ملاقات ہوئی تھی جب وہ سڑکوں پر بھیک مانگ رہی تھی۔ آدمی کے لیے یہ پہلی نظر کی محبت تھی، اس نے خواجہ سرا کا موبائل نمبر لیا اور اس سے رابطے میں رہا۔
اس شخص کی بیوی نے نہ صرف اپنے شوہر کی دوسری شادی کو قبول کیا ہے بلکہ اپنی خواجہ سرا سوتن کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہنے پر بھی رضامندی ظاہرکردی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex