بین الاقوامیتازہ ترین

بھارتی نژاد پراگ اگروال ٹوئٹر کے نئے سی ای او بن گئے

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے کے مستعفی ہونے کے بعد بھارتی نژاد پراگ اگروال ٹوئٹر کے نئے سی ای او بن گئے.ٹوئٹر کے نئے سی ای او کے طور پر منتخب کیے جانے کے بعد پراگ اگروال نے سابق سی ای او جیک ڈورسے اور دیگر ساتھیوں سے اظہار تشکر کیا ہے .

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 10 سال پہلے اس کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس عرصے میں بہت سے اتار چڑھاؤ، چیلنجز، کامیابیاں اور غلطیاں دیکھی ہیں، لیکن پھر بھی ٹوئٹر کے حیرت انگیز اثرات اور اس کی مسلسل ترقی دیکھ رہے ہیں۔

جیک ڈورسے 2022 میں اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس تک اپنی مدت بطور بورڈ ممبر مکمل کریں گے۔جیک ڈورسے کو اس سے قبل بھی 2008 میں ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا مگر وہ 2015 میں دوبارہ سی ای او بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex