تازہ ترینشوبز

اداکار احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار و میزبان احسن خان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق اداکار احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
وائرل پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں احسن خان کو اپنی نومولود بیٹی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ احسن خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خود کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔
تاہم ان بلاگر اور رائٹر فیصل کپاڈیا نے اپنے انسٹاگرام پر احسن اور ان کی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ خبر ان کے مداحوں کو دی اور اداکار کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے لکھا کہ میں اپنی بھتیجی کو دنیا میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور احسن خان اور ان کی اہلیہ فاطمہ کو بہت مبارکباد۔

واضح رہے کہ اداکار احسن خان کے اس سے قبل دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، یہ ان کی چوتھی اولاد اور دوسری بیٹی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex