پاکستانتازہ ترین

آج تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسائی گئی،محسن نقوی

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش برسانے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔ پریس کانفرنس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں آج پہلی بار مصنوعی بارش کی گئی،

15 سے زائد دنوں سے اس پر کام کر رہے تھے اور آج تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسائی گئی، اس دوران لاہور کے تقریباً 10علاقوں میں مصنوعی بارش ہوئی، اس کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بہت تعاون کیا پاکستان کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا اور صبح 9 بجےسے ہی مصنوعی بارش کے حوالے سے کام جاری تھا، بارش کا پہلا شاٹ ہوگیا اگلا شام یا رات تک متوقع ہے، یو اے ای کی ٹیم یہاں موجود تھی، اس نے معاملات دیکھے، اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر ہوتا ہے، پنجاب کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں، سموگ ٹاورز بھی جلد انسٹال ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex